آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا،آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم اور پاکستان کے درمیان مذاکرات دو ہفتے جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم 6 ارب ڈالر کے قرضے کی دوسری قسط کے اجرا کا جائزہ لے گی ،آئی ایم ایف کی ٹیم پہلے مرحلے میں ٹیکس سسٹم سے متعلق امور پر مذاکرات کرے گی،ایف بی آر کی جانب سے انکم اور سیلز ٹیکسز سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں 700 ارب سے زائد اضافے کے امکانات پر بات چیت ہوگی ،انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے اس مد میں وصولیاں بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔