آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جی ایچ کیو ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمانی چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان جنرل کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا جبکہ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس دوران عمانی آرمی چیف نے خطے میں امن ،سلامتی اور دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ، اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تعریف کی ۔