اگر میرے والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہو گی:بلاول بھٹو
کراچی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ریاست میرے والد کی بگڑتی صحت کو لے کر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ، اگر میرے والد کو کچھ ہوتا ہے تو ذمہ دارحکومت ہو گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاست میرے والد کی بگڑتی صحت کو لے کر پریشر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے،اگست کے مہینے سے اسیر میرے والد کو میڈیکل کی سہولیات نہیں دی گئیں،حکومت کے پسندیدہ ڈاکٹر نے میرے والد کو علاج فراہم کرنے کی تجویز دی۔