کوئٹہ: ڈبل روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکہ،ایک جاں بحق10زخمی , زخمیوں میں 4پولیس اہلکار جبکہ 6عام شہری شامل
کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت10زخمی ہوگئے ہیں ،دھماکے سے قریبی دکانوں کے شٹرز اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر واقع مارکیٹ کے سامنے پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار خلیل احمد ولد علی حسن شہید جبکہ 4پولیس اہلکاروں عبداللہ ولد علی محمد، خیرمحمد ولد غلام قادر، واجد علی ولد کشمیر خان ،خالد محمود ولد محمد بخش کے علاوہ 6پانچ راہگیر شاہد نذیر ولد محمد نذیر ،سہراب خان ولد نواب خان ،حیات اللہ ولد ڈاکٹر محمد اسحاق ،ظہیر احمدولد حاجی سعید احمدلانگو ،داﺅد ولد میاں ،اور بشیر احمد ولد عبدالرحمن زخمی ہوگئے ہیں ۔لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارجائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردی ۔