وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔عثمان بزدار
اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا ملک کی ترقی کو روکنا اور اپنی کرپشن کو تحفظ دینا ہے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے۔ وہ دن دور نہیں جب یہ اتحاد بھی ماضی کی طرح پارہ پارہ ہو جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کے حقیقی مسائل کا ادراک ہے نہ کوئی سمجھ۔ یہ عناصر محض ذاتی مفادات کی خاطر عارضی طور پر ایک نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے عوام اپوزیشن کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔ یہ اپنے منفی بیانیے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے پائیدار سفر سے خائف ہیں۔ یہ عناصر موجودہ حکومت کی 2 سالہ محنت کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں جتنا مرضی واویلا کر لیں حکومت مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھ نہ پہلے کچھ آیا نہ آئندہ کچھ آئے گا۔