حکومت نے حزب اختلاف کوعوامی جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے:وزیراطلاعات شبلی فرازن
وزیراطلاعات شبلی فرازنے کہاہے کہ حکومت نے حزب اختلاف کوعوامی جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ایک ویڈیوپیغام میں انہوں نے حزب اختلاف کی جماعتوں کوگوجرانوالہ سٹیڈیم کو بھرنے کا چیلنج دیا۔انہوں نے کہاکہ سڑکوں پرجمع ہونے سے گریز کرناچاہیے کیونکہ اس سے عوام کےلئےمشکلات پیدا ہوں گی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حزب اختلاف لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے متحدہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت حزب اختلاف کے ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے کسی دبائومیں نہیں آئیگی۔