بابر اعظم کی سالگرہ، ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ
پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس ضمن میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’بابر اعظم‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے بابر‘ ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔