اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جاسکتا، جلسے میں بھی انہیں جھوٹ ہی بولنا ہے۔ شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیانیے پر یقین نہیں کیا جا سکتا، جلسے میں بھی انہیں جھوٹ ہی بولنا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پاکستان کے خلاف ہے،یہ لوگ کہتے ہیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ بیانیہ اپوزیشن کا ایک دوسرے کیلئے بدلاہے ،اتنا جھوٹ بولنے والے کارکن پکڑے جانے کا بھی جھوٹ بولیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت بھی قانون کی پابند ہے اور اپوزیشن بھی، اپوزیشن نے امن و امان ہاتھ میں لیا یا پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا تو کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے خود کہا کہ وہ اس لیے چپ تھی کہ چچا ڈیل کی کوشش کر رہے تھے، ڈیل نہیں ہوئی تو این آر او مانگا گیا۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ ایماندار وزیراعظم کی حکومت گرانے کیلئے اکھٹا ہو رہا ہے، عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔