روس کے سفیر کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات
روس کے سفیر کی سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم سے ملاقات ،دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنرشپ سے علاقائی امن اور ترقی مدد ملے گی، خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال مستحکم رابطہ کاری کی متقاضی ہے۔ہماری خارجہ پالیسی میں روس کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، سفارتی و اقتصادی تعاون میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے بین الاقوامی سطح پر تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ سینٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ پاکستان روس تعلقات یک سمتی نہیں بلکہ کثیر السمتی ہیں،پاکستان اور روس کے تعلقات خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی مفید ثابت ہو رہے ہیں،تجارت اور عوامی سطح پر روابط کے علاوہ دوسرے شعبوں میں تعاون کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں،تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک سنجیدگی کے ساتھ رابطوں میں ہیںباہمی تعاون کے ذریعے تجارتی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیںڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ روس اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان روس کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو انتہائی اہم سمجھتا ہے،سی پیک یوریشین رابطہ کاری میں معاون ثابت ہو گا جس سے تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔سی پیک سے ایس سی او کمیونٹی کو بھر پور فائدہ حاصل ہو گا،پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی، روس کے سفیر نے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس کیلئے انتہائی اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔