جی ٹونٹی کا اجلاس : غریب ممالک کی سہولت کیلئے بڑا اعلان
ریاض : سعودی عرب کی زیر قیادت جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز کے آن لائن اجلاس میں دنیا کے غریب ممالک کو ریلیف دینے کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کردی گئی۔ اجلاس میں بین الاقوامی معیشت کے نئے افق، درپیش خطرات اور کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کی۔