ملک بھر میں کوروناوائرس مزید 13مریض انتقال کر گئے، 755نئے کیسز رپورٹ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 13مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کورواناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6ہزار 614ہوگئی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 755نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورواناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 21ہزار218ہوگئی ہے۔پاکستان میں3لاکھ 5ہزار398 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیوکیسزکی تعداد 9ہزار209 ہے۔جمعرات کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 75 ہزار 596 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 395 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 533 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار277 اور سندھ میں 2 ہزار566 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 191، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار681 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار464، بلوچستان میں 15 ہزار599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار258 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔