مستقبل کی جنگوں میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین تربیت لازم ہے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔وہ جمعرات کوبہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر دی گئی بریفنگ کے دوران گفتگو کررہے تھے .پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سولجر کلب کا بھی افتتا ح کیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور انہوں نے جوانوں کی سنائپر ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ سنائپر ٹریننگ کے دوران جوانوں نے 15 سو میٹر تک فاصلہ پر کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ اس موقع پرآرمی چیف نے کہاکہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔ جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین تربیت اہم کردار کرتی ہے۔