ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا
ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ناروے کے قصبے کونگس برگ (Kongsberg) میں مسلح ملزم نے تیر کمان سے لوگوں کو نشانہ بنایا.خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس بارے میں تفتیش کی جائے گی کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ تو نہیں۔