بیت لحم:اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، ایک فلسطینی شہید
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور گوش عتصیون یہودی کالونی کو ملانے والی شاہراہ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماری اور شدید زخمی کردیا ، کسی کو اس کے قریب جانے اور طبی امداد فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔