ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں مختص کانٹرز بنانے شروع کر دیے
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں مختص کانٹرز بنانے شروع کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے پر ہی کانٹرز بنائے جارہے ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ان مختص کردہ کانٹرز میں 12 تا 18سال کی عمر کے بچوں کو خصوصی طور پر ویکسینیشن لگائی جائے گی، طلبا و طالبات کی رجسٹریشن کے لیے کانٹرز بنائے گئے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسینیشن لگائی جائے گی تا کہ ویکسینیشن لگانے کا سلسلہ تیزی سے مکمل ہو، ہر ہفتے کو ہر تعلیمی ادارے میں ویکسینیشن ڈے منایا جائے گا۔