سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی
سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین اور ان کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے کیس میں کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کے بتایا کہ عدالت نے کمشنر کراچی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دودھ کی قیمت کے تعین کا حکم دیا تھا،متعلقہ ادارے میکنزم بنانے کیلئے کام کررہے ہیں اور دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی اور دیگر سے قیمتوں کے تعین اوران کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔