بھارت نے غیر ملکی سیاحوں کو داخلے کی اجازت دے دی
کورونا وائرس کے گرتے ہوئے کیسز کے تناظر میں بھارتی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے ملک کے دروازے کھول دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ غیر ملکی مسافر یا سیاح، جنہیں کورونا سے بچاو کے دونوں ٹیکے یا مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں، وہ اب آئندہ ماہ پندرہ نومبر سے بھارت جا سکتے ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ مسافروں و سیاحوں کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا یا نہیں۔ بھارت نے گزشتہ برس مارچ سے کورونا کی وبا کے تناظر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ بھارت میں کورونا کی وبا کے عروج پر یومیہ چار لاکھ کیسز سامنے آ رہے تھے جبکہ اب یہ اوسط بیس ہزار سے بھی کم ہے۔