امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
مریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ریاض میں سعودی ولی عہد کے محل میں ہوئی،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ خطے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں،انہوں نے اسرائیل کا بھی دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی، دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد غزہ کے ہسپتالوں میں لاشوں کو رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے،عرب میڈیا کے مطابق دیر البلح کی اسپتال انتظامیہ نے میتیں رکھنے کے لیے آئس کریم ٹرکس منگوا لیے جہاں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کو رکھا گیا ہے،غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار 714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں