ورلڈ کپ: افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دے دیا
بھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آج 13 واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو ابتدا میں غلط ثابت ہوا۔ افغانستان کی جانب سے رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے اننگ کا آغاز کیا اور بغیر کوئی وکٹ کھوئے ساتویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل اور پندرھویں اوور میں سنچری مکمل کرائی۔ انگلینڈ کو پہلی کامیابی زردان کی صورت میں ملی جب وہ عادل رشید کی گیند پر جو روٹ کا کیچ بن گئے۔ انہوں نے 28 رنز بنائے۔ اس وقت افغانستان کا مجموعی اسکور 114 رنز تھا۔ نئے آنے والے بلے بھی اگلے اوور میں عادل رشید اور وکٹ کیپر بٹلر کے گٹھ جوڑ کا نشانہ بن گئے اور اسٹمپ ہوکر 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔