موجود وفاقی حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کی نیت نہیں۔بیرسٹر سیف

Oct 15, 2024 | 13:26

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ موجود وفاقی حکومت کی عوامی مسائل حل کرنے کی نیت نہیں، ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین گنڈاپور نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھا ۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن ہوا، علی امین گنڈاپور نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جبکہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھا کر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین گنڈاپور نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا، موجودہ وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے حل کی نیت نہیں۔

مزیدخبریں