نوازشریف کا زرداری کے لئے گلدستہ صحتیابی کی دعا م ،جسٹس (ر) اعجاز نثار کے گھر گئے‘ والد کی وفات پر تعزیت

اسلام آباد + لاہور (سپیشل رپورٹ + خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نوازشریف نے صدر زرداری کے لئے گلدستہ اور صحت یابی کا دعائیہ پیغام لندن میں صدر زرداری کو بھیجا گیا۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے گلدستہ اور صحت یابی کا دعائیہ پیغام صدر کو لندن میں موصول ہو گیا ہے۔ صدر زرداری نے اس پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دریں اثناءنوازشریف جسٹس (ر) میاں اعجاز نثار کے گھر گئے اور ان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔