پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ سے ہے : عمران خان

لاہور (انٹر ویو: فرخ بصیر ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا حکمرانوں سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکاہے وہ آئندہ الیکشن میں سیاستدانوں کے روپ میں چھپے لٹیروں کو اپنے مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کی اجازت نہیں دینگے، ہم مستقبل کی سیاسی قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں دینگے ، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کیخلاف جاری نام نہاد جنگ سے ہے جس میں ہر ملک دشمن کو کھل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، جن حکمرانوں کے پاسپورٹ اور شہریت باہر کی ہو انہیں ملک و قوم کا کیا درد ہو گا۔ عوام سیلاب، ڈینگی مہنگائی، کرپشن، لا قانونیت اور بے روز گاری میں ڈوب رہے ہیں، کراچی ، بلوچستان اور فاٹا میں ایک لاکھ 40ہزار فوج صرف اس کام پر لگا دی گئی ہے اس جنگ کے دوران اب تک 35000 پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں ملک کو 70ارب کا نقصان پہنچا ہے مگر اس کے بدلے پاکستان کو جو 20ارب روپے ملے ہیں انکا کا کوئی حساب ہے نہ پوچھنے والا، توانائی کے بحران کاحل لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ بجلی و گیس پیدا کرنے والی کمپنیوں میں بد انتظامی روکنا ہے۔ نوائے وقت کو اپنی رہائش گاہ پر دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہاکہ نوجوان طبقہ اب اٹھائی گیر سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیگا، ملک و قوم کی بہت بدنامی ہو چکی اب ہم پاکستان کو دنیا کے باعزت اور خود مختار قوموں کی صف میں کھڑا کر کے دم لینگے۔ جو حکمران خود سب سے بڑے ٹیکس چور اور کرپشن میں پاﺅں تک جکڑے ہوں وہ دوسروں کا کیا احتساب کرینگے وہ عوام سے کیسے ٹیکس وصول کرینگے۔ ہمارے حکمران باہر یا تو معاہدے کرنے جاتے ہیں یا ملک سے لوٹی گئی دولت سے معروف سٹورز کی چین”ہیرالڈ“ سے خریداری کرنے جاتے ہیں، میں محمد الفائد سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا ایک سٹور پاکستان میں بھی کھول دیں تاکہ ہمارے لٹیرے حکمران کم از کم ملک میں تو رہیں کیونکہ نواز شریف ہوں یا آصف علی زرداری، انہیں بیرونی دوروں سے فرصت نہیں، ملک میں دہشت گردی، مہنگائی، بے روز گاری اور غربت کی آگ لگی ہے، 50لاکھ افراد سندھ میں سیلاب سے ڈوب چکے ہیں مگر حکمرانوں کو متاثرین سیلاب کی مدد کی بجائے میڈیا میں تصویریں بنوانے اور اشتہاری مہموں میں زیادہ دلچسپی ہے۔ تبدیلی کی فضا بن چکی ہے‘ یہ تبدیلی تحریک انصاف لائیگی،ہم خالی خولی نعروں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتے ہیں، ہم سب سے پہلے ملک سے ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ کرینگے‘ تحریک انصاف پاکستان کو آزاد اور خود مختارملک بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھیک مانگی ہے نہ اپنے عوام کو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے دونگا، ہم خود بھوکے مر جائیں گے مگر ملک و قوم کی عزت نفس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر روز گار کے مواقع پیدا کر ے گی، ملکی انڈسٹری کی اتنی حوصلہ افزائی کرینگے کہ لوگ باہر سے پاکستان آکر نوکری کرینگے۔ ہم خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ مساوی حقوق دینگے، انہیں انصاف، تعلیم اور جائیداد میں پورا حق لیکر دینگے۔ میری پہلی اور آخری امید ملک کا نوجوان طبقہ ہے، وہ گھر گھر ،گلی گلی اور قریہ قریہ جا کر تبدیلی اور نئے پاکستان کا پیغام دیں کیونکہ یہ جنگ آپ کے مستقبل کی ہے اب آپ کو میرا ساتھ دینا ہو گا تبھی ہم پاکستان کو خوشحال‘ خود مختار ملک اور امریکی غلامی سے نجات دلا سکتے ہیں۔ لاہور (سٹاف رپورٹر / اپنے نمائندے سے) پاکستان تحر ےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پےپلزپارٹی کا اےجنڈا ملکی خزانہ خالی کرنے کے بعد اب قوم کو ہڑپ کر نا ہے‘ آصف زرداری اور نواز شر ےف کا پاکستان مےں دل نہےں لگتا دونوں بھائےوں کی سےاست صرف اقتدار حاصل کر نے کےلئے ہے ‘مےں لکھ کر دینے کو تےارہوں ‘آئندہ انتخابات مےں تحر ےک انصاف کلےن سوےپ کرےگی ‘پنجاب کے خادم اعلیٰ صرف نام کے ہی خادم اعلیٰ ہےں ‘آشےانہ ہاﺅسنگ سکےم اور ےلےو کےب ٹوپی ڈرامے کے سواکچھ نہےں ‘”جاگ اٹھو“ مہم کامےاب بنانے کےلئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ جوہرٹاﺅن مےں ”جاگ اٹھو“ مہم کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر پر ےس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر پنجاب کے صدر احسن رشےد ‘جنرل سےکر ٹری ڈاکٹر ےاسمےن راشد‘ سےکر ٹری اطلا عات عندلےب‘ لاہور کے صدر مےاں محمود الرشےد اور دےگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ تحرےک انصاف کے علاوہ کوئی جماعت انقلابی تبدےلی نہےں لا سکتی کےونکہ باقی سب چور لٹیرے ہےں آئندہ انتخابات مےں اےک طرف تحر ےک انصاف اور دوسری طرف سب چور لٹیرے ہونگے ہم عوام کے ساتھ مل کر انہیں عبرتناک شکست دےنگے۔ نوازشر ےف اور آصف زرداری بھاگ بھاگ کر لند ن جاتے ہےں اس لےے مےں لندن کے مشہور سٹور کے مالک کو خط لکھا ہے کہ وہ پاکستان مےں بھی اپنا سٹور بنا دےں تاکہ ان مغل بادشاہوں کو لندن جانے کی ضرورت نہ رہے۔ پےپلزپارٹی اور (ن) لےگ ملک کو لوٹنے اور عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار حاصل کر نے کا اےجنڈا اےک ہے مگر اب ان کی دونمبر سےاست کے خاتمے کا وقت قر ےب آچکا ہے قوم انہیں گرےبانوں سے پکڑ کر ان سے حساب لےں گی آنے والا وقت پاکستان تحر ےک انصاف اور عوام کا ہے جسے دنےا کی کوئی طاقت نہےں روک سکتی۔ پنجاب مےں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کےلئے کچھ نہےں کیا ڈےنگی نے انکے اصل چہرے کو قو م کے سامنے بے نقاب کر دےا ہے لاہور سے مسلم لیگ ن کی سےاست کے خاتمے اور تبدےلی کی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے جو بھی اس کی راہ مےں رکاوٹ بنے گا وہ سےاسی موت مر جا ئےگا۔ آصف زررداری اور نواز شر ےف کی جما عت نہےں چاہتی کہ شفاف الےکشن ہوں عوام کو چا ہئےے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے ووٹ کا اندارج کرائیں تاکہ ان کی تمام سازشےں ناکام بنائی جا سکےں۔ دریں اثنا انصاف سٹوڈنٹس کی جانب سے ایجوکیشن رپورٹرز کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عنقریب حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا سونامی آنے والا ہے جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے برج الٹ جائینگے۔ آصف علی زرداری نے انتخابات کے لئے جو اربوں روپے اکٹھے کر رکھے ہیں انشاءاللہ ووٹر ان سے ملک کی لوٹی دولت واپس لیں گے اور ووٹ تحریک انصاف کو دینگے۔ میاں محمود الرشید‘ آئی ایس ایف کے وقاص افتخار‘ فرخ حبیب‘ حسان نیازی‘ محمدعثمان اور گلریز اقبال نے بھی شرکت کی۔ عمران خان نے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہے غریب مر رہے ہیں صدر اور وزیراعظم بیرون ملک بڑے شاپنگ مالز میں مہنگے سے مہنگے سوٹ خریدنے کی ریس لگائے ہوئے ہیں اور نواز شریف بھی ہر وقت باہر خریدی گئی اربوں کی پراپرٹی کی دیکھ بھال کیلئے بہانوں سے باہر رہتے ہیں۔ دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 20 کروڑ روپے کی رقم سے آج سے امدادی مہم شروع کرے گی جس میں متاثرین کو راشن‘ خیمے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیا مہیا کی جائیں گی اور لاہور کے شہریوں کو ڈینگی سے بچانے کے لئے کیمپ لگائے جائیں گے اور لاہور کی تمام یونین کونسلز میں 10 لاکھ روپے کا سپرے کیا جائے گا۔ یہ مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی۔