بلدیاتی آرڈیننس کی واپسی تک ن لیگ احتجاج جاری رکھے گی، نواز شریف
ن لیگ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بارش اور سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے غیر ضروری مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔ سندھ میں پانچ اضلاع مکمل طور پر جبکہ چھ اضلاع بارش اور سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ بارشوں اور سیلاب کا پانی بھی ابھی تک نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں۔ مسلم لیگ ن ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کراچی میں سانحہ گارمنٹس میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے تین تین لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ذمہ داران کا کڑا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر پگارا سے اب تک ملاقات نہیں ہوئی تاہم پی ایم ایل فنکشنل سے اتحاد کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔