لاس اینجلس : جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی , فائرفائٹرز ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہازکی مددسےآگ بجھانے میں مصروف
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعے کے روزسے لگنے والی آگ سے اب تک دو ایکڑ کے قریب رقبے پر واقع املاک جل کر راکھ ہوچکی ہیں جبکہ متعدد گھروں کے بھی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے ،حکام کے مطابق علاقے میں خشک جھاڑیوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل سکتی ہے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کے لئے دوہیلی کاپٹرز اورایک ہوائی جہاز کا استعمال کیا جارہا ہے ، آگ لگنے کی وجوہات کاعلم نہیں ہوسکا تاہم اس واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے،