حلقہ پی کے93اپر دیر میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

خیبرپی کے کے حلقہ پی کے ترانوے میں ضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے، الیکشن میں چار امیدوار حصہ لے رہے ہیں،، تاہم جماعت اسلامی کے ملک اعظم خان اور پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے،، پی کے ترانوے کا ضمنی انتخاب ماضی کے تمام ضمنی الیکشنز سے منفرد نظر آرہا ہے، اپردیر جماعت اسلامی کا مضبوط گڑھ ہے تاہم پیپلزپارٹی کے چار فریقی اتحاد کی وجہ سے جماعت اسلامی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،، حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار چھہتر ہے، جن میں مرد ووٹرز نوے ہزار تین سو اڑسٹھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ستاون ہزار سات سو آٹھ ہے،، حلقے میں ایک سو بیس پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،، جن میں سے تیس پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ نوے کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے،، حلقہ پی کے ترانوے کی نشست جماعت اسلامی ہی کے بہرام خان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ان کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی،، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں،، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کی گئی ہے