نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل آج کراچی بلیوز اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا

راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی بلیوز نے ملتان ریجن کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو نواسی رنز بنائے ، جواب میں ملتان کی ٹیم ہدف کا کامیاب تعاقب نہ کر پائی اور بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو اکیاسی رنز ہی بنا سکی, ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پشاور نے سیالکوٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا ،پشاور ریجن نے ایک سو ستر رنز کاہدف اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں حاصل کیا محمد رضوان نے سینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اس کے علاوہ نامور گلوکارہ اینی نے اپنی شاندار پرفارمنس سے نا صرف شائقین کو خوب محظوظ کیا بلکہ ایونٹ کی رنگینیوں میں اضافہ کر دی فائنل آج شام سات بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا