ریو پیرالمپکس میں چین تریسٹھ گولڈ سمیت ایک سو سینتالیس میڈلز کیساتھ بدستور سر فہرست ہے
برازیل میں جاری گیمز کے چھٹے روز بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے ۔مردوں کے جار ضرب سو میٹر ریلے میں برازیلن ٹیم نے سونے کا تمغہ جیتا۔۔ ٹیبل ٹینس فائنل میں کروشیا کی خاتون کھلاڑی نے کامیابی سمیٹی ۔۔ گھڑ سواری میں ناروے کی کیتھرین لوُب نے میدان مارا۔۔۔جیولن تھروئنگ میں بھارتی کھلاڑی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔۔۔ پیراکی کے پچاس میٹر فری سٹائل میں چینی سوئمر سب سے آگے رہے ۔۔۔۔