عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے سرکاری دفاتر دوبارہ کھل گئے

عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے سرکاری دفاتر دوبارہ کھل گئے۔ سرکاری سطح پر پیر سے بدھ تک عید کی چھٹیاں دی گئی تھیں۔ عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے والے لوگوں کی اکثریت نے سرکاری تعطیلات سے دو روز قبل ہی چھٹیوں کا پلان ترتیب دے دیا تھا وہ جمعے کو ہی واپس آبائی علاقوں میں چلے گئے تھے۔ سرکاری اداروں میں آج عید کے تیسرا روز ہونے کے باعث ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ ملک بھر میں سرکاری تعلیمی ادارے بھی کھل گئے۔ سکولوں میں طلبا کی حاضری بھی معمول سے انتہائی کم رہی۔ کچھ پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے پیر سے سکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین عید کے تیسرے روز چھٹی نہ ہونے کے باعث نالاں نظر آئے اور حکومت کی چھٹیوں سے متعلق پالیسی پر تنقید کرتے رہے۔