حکومت سندھ کی جانب سےعید کے تیسرے دن چھٹی ختم کر کے اسکول و دفاتر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
عیدالاضحیٰ کے تینوں روز شہری سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے عید کے تیسرے روز اسکول و دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومتی اعلان کے برعکس عید کے تیسرے روز اسکولوں میں بچوں کی حاضری دس فیصد سے بھی کم رہی۔ اسکولوں میں آنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ ہمارا مذہبی تہوار ہے اور اس کے تینوں روز قربانی کرتے ہیں۔ قربانی سے فراغت کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ تفریح گاہوں کا رخ کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ تیسرے روز بھی چھٹی کا اعلان کرتی۔بچوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے والدین کے ساتھ عید کے تیسرے روز گھومنے پھرنے جارہے ہیں کیونکہ ہم اسکول نہیں گئے۔ پہلے بھی کبھی عید کے تیسرے روز اسکول نہیں گئےتھے۔ حکومت کی جانب سے عید کے تیسرے روز اسکول و دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن اسکول و دفاتر میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی۔ کیمرہ مین سلمان مصطفیٰ کے ساتھ محمد عرفان وقت نیوز کراچی