ڈھرکی کے قریب کارنہرمیں گرنے میں سے پانچ افراد ڈوب گئے

ڈھرکی کے قریب کاربے قابو ہوکر نہرمیں جا گری۔ حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے بعد امداد کارکن اور غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور مقامی افراد کی مدد سے ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔ حادثے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ غوطہ خوروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر سے تین بچوں سمیت پانچوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔ مرنیوالے افراد کے ورثا زار وقطار روتے رہے ۔ پولیس نے پانچوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہیں۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے ڈوبنے کے واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔