مراد علی شاہ :اقتصادی راہداری ملک میں خوش حالی لائے گا،سی پیک سمیت تمام منصوبوں کے لیے ایس او پی جاری کرچکے ہیں
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس ہوا،،جس میں چیف سیکریٹری،،آئی جی سندھ ،،مشیرقانون،،پرنسپل سیکریٹری،،سیکریٹری داخلہ اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی،،اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو سی پیک روٹ کی سیکیورٹی سےمتعلق بریفنگ دی گئی،،جس میں بتایا گیا،،کہ وفاق نے روٹ کی حفاظت کے لیے سپیشل سیکیورٹی زون میں چھ ونگ بنائے ہیں،،سپیشل سیکیورٹی ڈویژن میں چار ہزار پانچ سو دو اہلکار تعینات ہوں گے،،اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا،،کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گا،،اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے،،ان کاکہناتھا،،سندھ حکومت سی پیک اوردیگرمنصوبوں کیلئے ایس او پی جاری کرچکی ہے،،