منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں 20 دن بڑے اہم ہیں، ملک میں الیکشن دو سے چار ماہ پہلے ہوں گے
کراچی میں سندھ سیکریٹریٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں منظور وسان کاکہناتھا،،کہ کچھ لوگ لندن میں قیام بڑھا دیں گے،کچھ لوگ رائے ونڈ پہنچیں گے،،جب کہ کچھ واپس لوٹ جائیں گے،انہوں نےکہا ،کہ دوبارہ کہتا ہوں،،ملک میں الیکشن دو سے چار ماہ پہلے ہوں گے،، ملک میں بیس روز میں کوئی تبدیلی ہوگئی، تو ٹھیک ہے،،ورنہ سب ٹھیک ہی رہے گا،،ایم کیوایم سے متعلق منظور وسان کاکہناتھا،، کہ فاروق ستار نے پارٹی کو سنبھال لیاہے، متحدہ قومی موومنٹ پتنگ کے نشان سے ہی الیکشن لڑے گی،،ایم کیوایم کے دو امیدواروں کے بارے میں بعد میں بتاؤں گا،،بعد میں منظور وسان نے وزیراعلیٰؒ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی،اورمحکمے کی کارکردگی سےمتعلق بریفنگ دی،