آسٹریلیا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچا دی
بارشوں نے جنوبی آسٹریلیا کے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی ،، شدید بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلاب آنے سے مختلف شہر پانی میں ڈوب گئے ،، پانی مکانوں میں بھی داخل ہو گیا متاثرہ علاقوں میں ٹریفک اور مواصلاتی نظام بری متاثر ہوا ،،، مقامی میڈیا کے مطابق ابتک ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ، جس کی گاڑی سیلابی پانی میں بہہ گئی تھی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے تسمانیہ کیلئے بھی وارننگ جاری کر دی ہے،، بارش سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،