جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سرفر جورڈی سمتھ نے امریکا میں جاری ہرلی پرو سرفنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر جاری سرفنگ کے مقابلوں کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے جورڈی سمتھ کا مقابلہ آسٹریلیا کے سرفر جوئل پارکنسن سے تھا۔ جورڈی سمتھ نے سمندر کی لہروں پر سرفنگ کا شاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سرفر کو اعشاریہ چوالیس پوائنٹس کے فرق سے ہرا دیا۔ آسٹریلیائی سرفر جوئل پارکنسن مطلوبہ وقت میں سمندر سے ساحل پر پہنچنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب اپنی جیت سے جنوبی افریقہ کے جورڈی سمتھ عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر بھی آ گئے ہیں۔