امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھر سے ایران پر بھڑک اٹھے ۔
طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے،، ایران نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ،ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے،، ایران ماحول کو مزید خراب کرنے کی کوشش نہ کرے،، اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے بھی ایران کے جوہری معاملے پر کڑی تنقید کی تھی