محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے تمام ساحلی مقامات پر سمندر کے پانی میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کےتمام ساحلی مقامات پر تفریح کی غرض سے جانے والے شہریوں کے سمندر میں نہانے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تیس دن کے لیے لگائی جانے والی پابندی کا مقصد شہریوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے مئی سے ستمبر کے اختتام تک سمندر کی موجوں میں طغیانی ہوتی ہے اور ساحل پر پکنک کی غرض سے جانے والے شہری نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن لے گی اور انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔