صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی ملاقات
ایوان صدر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے صدر مملکت کو الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جبکہ ملک میں عام انتخابات کے بعد ضمنی الیکشن کے انعقاد اور ان کی تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن ای ووٹنگ کا طریقہ کار اختیار کر رہا ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا