اسحٰق ڈار کو لندن سے بے دخل کرنے کی آن لائن پٹیشن مسترد
پٹیشن میں مطالبہ کیا گیا کہ ’مفرور سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے‘۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک ماہ قبل آن لائن پٹیشن تیارکی گئی جس میں کہا گیا کہ ’ مفرور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کو ملک واپس بھیجا جائے‘ اور اس پٹیشن پر ابتک 82 ہزار دستخط کیے جا چکے ہیں۔