سمندری طوفان 'فلورنس' نے امریکہ کے مشرقی ساحل پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی
سمندری طوفان 'فلورنس' نے امریکہ کے مشرقی ساحل پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی،168کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی نے درخت اکھاڑ دیئے، 7لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ سیکڑوں افراد محصور ہیں،مختلف علاقوں اور اہم شاہراؤں پر پانی جمع ہے، کئی علاقوں میں 2فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔سمندری طوفان کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے بڑے علاقے میں طوفانی ہواؤں، موسلادھار بارشوں اور خطرناک سیلابوں کا خدشہ درپیش ہے،طوفان کے بیرونی حصوں نے پہلے ہی ساحلی علاقوں کو شرابور کر دیا ہے،نیوبرن شہر میں بیسیوں لوگ امداد کے منتظر ہیں،،،دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ی ہے۔