مقبوضہ وادی میں جاں بحق کشمیری کی لاش کی بے حرمتی، زنجیر سے باندھ کر گھسیٹا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کوئی نئی بات نہیں، لیکن سوشل میڈیا پر آنے والی ایک نئی تصویر اور ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی فوج انسانیت سے نکل کر درندگی کی حدود میں داخل ہوگئی ہےاسکرول انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تصویر 13 ستمبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فوجی ایک جاں بحق کشمیری کو زنجیروں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کشمیر کے علاقے سوپور اور جموں کے علاقے ککڑیال کے جنگلات میں بھارتی فورسز سے مقابلے کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔