سعودی عرب میں جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی پر10 ملین ریال جرمانہ مقرر
سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ مساعد ابا الخیل نے کہاہے کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک نے جانوروں کے حقوق پامال کرنے پر 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر کردیا ہے۔ اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا گیا۔ سعودی عرب اب تک اس حوالے سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر جرمانے لگاچکا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق جانوروں کے ڈاکٹروں اداروں اور جانور فروخت کرنے والے مراکزنیز گھریلو جانوروں اور مویشی پالنے والوں پر جرمانے ہوںگے۔ جی سی سی ممالک میں جانوروں کے حقوق کا قانون 16دفعات پر مشتمل ہے۔ جانور فروخت والی دکانوں او رانہیں پالنے کے شوقینوں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ جانوروں کے رہن سہن کا خصوصی اہتمام کریں۔ اہل کارکن مطلوبہ تعداد میں انکی نگرانی کے لئے مہیا کریں۔ ایک سال میں پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال، دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوگا اور تیسری خلاف ورزی پر جرمانہ مزید بڑھا دیا جائیگا اور 90دن کے لئے ادارہ سربمہر کردیا جائے گا۔ چوتھی بار خلاف ورزی پر جرمانہ تیسری بار کے جرمانے سے دگنا ہوگا اور اجازت نامہ منسوخ کردیا جائے گا۔