رنجن گوگوئی بھارت کے 46 ویں چیف جسٹس مقرر
بھارت کے صدر نے جسٹس رنجن گوگوئی کو بھارتی سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقررکردیاگیا ۔ وہ 2اکتوبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ 3 اکتوبر 2018 کو عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس گوگوئی ان 4 ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 12 جنوری کو پریس کانفرنس کے ذریعے جسٹس مشرا پر یہ تنقید کی تھی کہ چیف جسٹس بنچ مقدمات کے الاٹمنٹ میں اپنے حق کا غلط استعمال کر تے ہیں۔اس واقعہ کے بعد جسٹس گوگوئی کے چیف جسٹس بننے پر شکوک و شبہات کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن جسٹس مشرا نے جسٹس گوگوئی کا نام وزارت کو بھیج کر تمام خدشات کا خاتمہ کردیا۔واضح ہو کہ جسٹس گوگوئی آسام کے قومی شہری رجسٹر (این آرایس) کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔