شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات آج ہوگی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اہم ملاقات آج ہوگی۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات آج شام 7 بجے لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوگی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ اکتوبر میں مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد کے لاک ڈاون کے حوالے سے بھی بات ہوگی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ یاد رہے کہ متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد میں لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سےباضابطہ طور پر لاک ڈاون کا حصہ بننے کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی جس کے باعث مولانا فضل الرحمان کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔