دیوانی مقدمات 2 سال میں نمٹانےکی قانونی شرط لاگو کر رہے ہیں: فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ حکومت سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لاگو کی جا رہی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے ہوئے کوڈ آف سول پروسیجر میں تبدیلی کا بل موجودہ حکومت کا مثبت قدم ہے۔ اس سے پہلے ایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل میں اس کا فیصلہ ہوتا تھا۔