اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس آج نیو یارک میں ہوگا
عالمی تنظیم کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ عمارت میں محدودتعداد میں لوگوں کی موجودگی کیساتھ یہ اجلاس آن لائن منعقد ہوگا جس میں رکن ممالک کی حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان کے پہلے سے ریکارڈ کئے گئے پیغامات جنرل اسمبلی ہال میں آن لائن نشر کئے جائیں گے۔