وزیراعظم عمران خان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سخت قانون لائیں : چودھری شجاعت حسین
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیر اعظم عمران خان کی زیادتی کے مجرموں کیلئے سخت سزاوں کے قانون کی حمایت کردی انکا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے لیے سخت سے سخت قانون لائیں، ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ اس پر بھر پور حمایت کرے گی۔چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ہونے والی قانون سازی میں نہ صرف ہماری جماعت ساتھ دیگی بلکہ دوسری جماعتوں کو بھی اس قانون کو پاس کرنے کیلئے قائل کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ جس پرگزرتی ہے اسی کو معلوم ہوتا ہے عمران خان ہائی کورٹ سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی استدعا کریںجو سنگین جرائم کا مقدمہ اور فیصلہ ایک ہفتے میں کریں۔