سعودی عرب میں داخل ہونےوالےمسافروں کیلئےنظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری : روانگی سے72گھنٹے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ لازم

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گاگا نےملک میں داخل ہونےوالے مسافروں کیلئےنظرثانی شدہ قواعدوضوابط جاری کردیےہیں۔
حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مکینوں اورزائرین کوروانگی سے72گھنٹے قبل والا منفی پی سی آر ٹیسٹ جمع کرانا ہوگا۔سعودی عرب پہنچنے پر پانچ دن کےلئے گھر میں قرنطینہ بھی لازم ہوگا۔ جس کے بعد دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ ہوگا۔ دونوں ٹیسٹوں کے نتائج منفی ہونے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت ختم ہوجائے گی۔ زائرین کوسعودی وزارت صحت کی کووِڈ-19"توکلنا" ایپ کے مطابق قرنطینہ قواعد کی پابندی کرنا ہو گی۔جنرل ایوی ایشن گاگانے کہاہے کہ جن افراد نے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین نہیں لگوائی ،،انھیں سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین کی اضافی خوراک لگوانا ہوگی۔
نظر ثانی شد ہ ضوابط کارکااطلاق 23ستمبر کو رات 12بجے سےہوگا۔