غزہ کے شہریوں کیلئے آنیوالی کورونا ویکسین کی 50ہزار خوراکیں ضائع

اسرائیلی بندش کے باعث غزہ کے شہریوں کیلئے آنیوالی کورونا ویکسین کی 50ہزار خوراکیں ضائع ہو گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ اسرائیل کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے عوام کرونا ویکسین کی 50 ہزارخوراکوں سے محروم ہوگئے ۔وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گزرگاہ پر رملہ سے آنے والے سامان کو روک لیا۔ اس سامان میں کرونا کی فائزر ویکسین کی پچاس خوراکیں بھی شامل تھیں جو اپنے مقررہ وقت پر غزہ نہ پہنچ پانے کی وجہ سے یہ ویکسین ضائع ہوگئی۔بیان میں کہا گیا کہ ویکسین ضائع ہونے کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائد کی گئی۔ بیان میں کہاگیا کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے عوام کو کرونا ویکسین سے محروم کرنا چاہتا ہے۔