خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم:ویکسینیشن کے بغیر وزیراعلی ہاوس اور سیکرٹریٹ داخلہ بند

وزیرِ اعلیٰ ہائوس خیبرپختونخوا اور سیکرٹریٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اس پابندی کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیئے کے ذریعے کیا گیا۔اعلامیئے میں کہا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ ہائوس اور سیکرٹریٹ کے ملازمین اور مہمانوں کو مین گیٹ پر لازمی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔