ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے بڑھ گئی۔

ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 7 کروڑ سے بڑھ گئی۔این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔دوسری جانب این سی او سی ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔